یوم پاکستان پر ایس ایس جی کے جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل طاہر مسعود بھٹہ کی قیادت میں شاندار فری فال کا مظاہرہ

بدھ 23 مارچ 2016 13:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مارچ۔2016ء) یوم پاکستان کے موقع پر پریڈ گراؤنڈ شکر پڑیاں میں ہونے والی مسلح افواج کی پریڈ میں جنرل آفیسر کمانڈنگ سپیشل سروسز گروپ میجر جنرل طاہر مسعود بھٹہ کی قیادت میں ایس ایس جی کمانڈوز نے شاندار فری فال کا مظاہرہ کرکے حاضرین سے خوب داد سمیٹی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو یوم پاکستان کے موقع پر پریڈ گراؤنڈ شکر پڑیاں میں مسلح افواج کی پریڈ کے دوران پاک فوج کے ایس ایس جی کمانڈوز نے شاندار فری فال کا مظاہرہ کیا۔

ایس ایس جی کمانڈوز کی قیادت جنرل آفیسر کمانڈنگ سپیشل سروسز گروپ میجر جنرل طاہر مسعود بھٹہ نے کی۔ ایس ایس جی کمانڈوز نے دس ہزار فٹ کی بلندی سے زمین پر چھلانگ لگانے کے بعد شاندار اور پراعتماد انداز میں سلامی کے چبوترے کے سامنے لینڈنگ کی۔ ایس ایس جی کمانڈوز کی شاندار سکائی ڈائیونگ پر صدر‘ وزیراعظم سمیت دیگر حاضرین نے خوب داد دی۔

متعلقہ عنوان :