یوم پاکستان پرمسلح افواج کی پریڈ میں صدر ممنون کی کمر میں درد کی شکایت ‘سلامی کے چبوترے پر دو کرسیاں لگائی گئیں

بدھ 23 مارچ 2016 13:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مارچ۔2016ء) یوم پاکستان کے موقع پر پریڈ گراؤنڈ شکر پڑیاں میں ہونے والی مسلح افواج کی پریڈ میں صدر مملکت ممنون حسین کی کمر میں درد کی شکایت پر سلامی کے چبوترے پر دو کرسیاں بھی لگائی گئی تھیں تاہم صدرممنون حسین پوری پریڈ میں تھوڑی دیر کے لئے ایک کرسی پر بیٹھے جبکہ وزیراعظم نواز شریف پریڈ کے دوران کھڑے رہے اور کرسی پر نہ بیٹھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو یوم پاکستان کے موقع پر شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں مسلح افواج کی پریڈ ہوئی جس میں صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سمیت دیگر اعلیٰ سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔ پریڈ کے دوران سلامی کے چبوترے پر صدر مملکت ممنون حسین کی کمر میں درد کی شکایت پر دو کرسیاں بھی رکھی گئی تھیں تاہم پوری پریڈ میں صدر مملکت ممنون حسین کچھ دیر کیلئے کرسی پر بیٹھے جبکہ وزیراعظم نواز شریف پوری پریڈ میں کھڑے رہے اور کرسی پر نہ بیٹھے

متعلقہ عنوان :