ملتان ، وزیر آباد کے ضمنی انتخابات میں (ن) کی کامیابی عوام کا حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے ‘ رانا ثنا اللہ

بدھ 23 مارچ 2016 13:07

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2016ء) صوبائی وزیر قانون وپارلیمانی امور رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ ملتان اور وزیر آباد کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی کامیابی عوام کا وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے ،عمران خان کے ” اتحادی “شیخ رشید نے مستقبل کا ادراک کرتے ہوئے آئندہ عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت بننے کی بات کی ہے ، عمران خان واویلے اور سینہ کوبی کواپنا ٹریڈ مارک بنانے کی بجائے مثبت اپوزیشن کا کردار نبھائیں اور خیبر پختوانخواہ کے معاملات پر توجہ دیں ۔

ایک انٹر ویو میں صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ عمران خان نے منفی سیاست کر کے نتائج دیکھ لیے ہیں ۔

(جاری ہے)

حال ہی میں ملتان کے بعد وزیر آباد کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی کامیابی انکی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے۔ عمران خان کے پاس اب بھی وقت ہے کہ بلا جواز واویلا اورسینہ کوبی کرنے کی بجائے مثبت اپوزیشن کا کردار نبھائیں اور جہاں عوام نے انہیں مینڈیٹ دیا ہے وہاں عوام کی خدمت کریں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ویمن پروٹیکشن بل پر مشاورت کا آغاز کر دیا ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بل کی شقوں پر بعض اعتراضات کے پیش نظر متبادل سفارشات طلب کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس سلسلہ میں دینی جماعتوں کے سربراہوں سمیت دیگر علماء کرام کو بھی خطوط ارسال کئے ہیں کہ وہ متبادل سفارشات ارسال فرمائیں ۔

متعلقہ عنوان :