پشاور‘ فائرنگ سے پاک فضائیہ کا سابق افسر قتل

بدھ 23 مارچ 2016 12:31

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مارچ۔2016ء) پشاور کے علاقے حیات آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پاک فضائیہ کے سابق افسر کو قتل کر دیا ‘مقتول لطیف الرحمان پاک فضائیہ کا سابق افسر اور نجی یونیورسٹی میں پڑھاتا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ائرفورس کا سابق افسر لطیف الرحمان حیات آباد فیز 6 میں بھائی کے گھر سے نکلا تو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنا ڈالا، واقعے کے بعد لطیف الرحمان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے، پولیس کے مطابق مقتول پاک فضائیہ کا سابق ملازم تھا اور نجی یونیورسٹی میں پڑھاتا تھا، پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔