یوم پاکستان کی تقریب میں پاک فضائیہ کا شاندارفلائی پاسٹ

بدھ 23 مارچ 2016 12:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مارچ۔2016ء) یوم پاکستان ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایاگیا ،پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان کی سربراہی میں ایف سولہ طیاروں،ایف سیون طیاروں کا فلائی پاسٹ ہوا۔یوم پاکستان کی مرکزی تقریب پریڈ گراؤنڈ شکرپڑیاں میں ہوئی جس میں وزیر اعظم نواز شریف ‘آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور صدر ممنون حسین تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان کی سربراہی میں ایف سولہ طیاروں،ایف سیون طیاروں کا فلائی پاسٹ ہوا۔یوم پاکستان کے موقع پرمسلح افواج کی پریڈ ہوئی ، پریڈ کے آغاز پرقومی ترانا بجایا گیا۔صدرمملکت نے مسلح افواج کے مشترکہ پریڈ کے دستوں کا معائنہ کیا۔تقریب میں وفاقی وزرا،غیرملکی سفارت کار اوراعلیٰ عسکری حکام بھی موجود ہیں۔اسپیکرقومی اسمبلی،چیئرمین سینیٹ،ارکان پارلیمنٹ سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی بڑی تعداد پریڈ دیکھنے کیلئے یہاں موجود ہے۔