یوم پاکستان ‘وفاقی دارلحکومت میں31اور صوبوں میں21،21توپوں کی سلامی

بدھ 23 مارچ 2016 12:30

اسلام آباد/لاہور/پشاور/کوئٹہ/کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مارچ۔2016ء) ملک کے چھہترویں یوم پاکستان کی تقریبات کا آغاز وفاقی دارلحکومت میں اکتیس اور چاروں صوبائی درالحکومتوں میں اکیس،اکیس توپوں کی سلامی کے ساتھ ہوگیا۔توپوں کی سلامی کے موقع پر فضا پاک فوج کے جوانوں کے نعرہ تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سیگونج اٹھی۔

(جاری ہے)

مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ ملک بھر میں سرکاری اور نجی عمارتوں پر سبز ہلالی پرچم لہرا گئے ہیں۔ تیئس مارچ کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں یوم پاکستان کی پریڈ کے موقع پر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل فون سروس صبح آٹھ بجے سے سہ پہر تین بجے تک بند رہی۔

متعلقہ عنوان :