گورنر ہاؤس لاہور میں 23مارچ کے حوالے سے صدارتی ایوارڈکی پروقار تقریب کا انعقاد، 7شخصیات کو ستارہٴ امتیار ‘ 13 کو صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی اور4کو تمغہ امتیاز سے نواز گیا

بدھ 23 مارچ 2016 11:59

لاہور۔23 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 مارچ۔2016ء ) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے یوم پاکستان کے موقع پر صدر پاکستان ممنون حسین کی جانب سے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی کی حامل24 شخصیات میں سول ایوارڈز تقسیم کئے۔ اس سلسلہ میں گورنر ہاؤ س لاہور میں ایک سادہ مگر پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں ، صوبائی وزراء ، اہم سیاسی وسماجی شخصیات ، چیف سیکرٹری پنجاب،انسپکٹر جنرل آف پولیس، سیکرٹری انفارمیشن، اعلی حکام ، مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور سول ایوارڈز حاصل کرنے والے معزز مہمانوں کے اہل خانہ نے شرکت کی ‘اس موقع پر تعلیم ، سائنس اور ٹیکنالوجی ، زراعت ، علم و ادب ، سماجی خدمات ، صحافت ، فنون لطیفہ ، خدمات ِ عامہ اور موسیقی کے شعبے میں گراں قدر خدمات سرانجام دینے والوں میں سول ایوارڈز تقسیم کیے گئے،تقریب کے دوران 7شخصیات کو ستارہٴ امتیار سے نوازا گیا جن میں پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا،پروفیسر ڈاکٹر ارشد علی ،پروفیسر ڈاکٹرشہباز ملک،میاں اعجاز الحسن، مسعود اشعر، پروفیسر خالدہ ترین اور محمد شہریار سلطان شامل ہیں جبکہ 13 شخصیات کو صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی عطا کیا گیا جن میں ڈاکٹر نذیر احمد ،اکرام اللہ ،احمد سعید، پروفیسر محمد زکریا ذاکر ، عامر سہیل، وجاہت مسعود،واصف ناگی،منیر احمد منیر ،مسعود اطہر، خالد سلیم بٹ،وسیم عباس ، اُستاد نتھو خاں )مرحوم( اور اعجاز قیصرشامل ہیں اور تمغہ ٴ امتیاز حاصل کرنے والی شخصیات میں ڈاکٹر محمد علی ، نجیب الدین جمال،جمیل اطہر قاضی، ڈاکٹر ایچ کے زاہد اشرف شامل ہیں۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے یوم پاکستان کے موقع پر صدارتی ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار۔

متعلقہ عنوان :