اپنے بستر کے پاس قرآن کا ایک نسخہ ہمیشہ رکھتا ہوں: بھارتی اداکار ورن دھون

muhammad ali محمد علی منگل 22 مارچ 2016 20:33

اپنے بستر کے پاس قرآن کا ایک نسخہ ہمیشہ رکھتا ہوں: بھارتی اداکار ورن ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 مارچ 2016ء) بھارتی اداکارہ ورن دھون نے بتایا ہے کہ وہ اپنے بستر کے پاس قرآن کا ایک نسخہ ہمیشہ اپنے بستر کے قریب رکھتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بال وڈ کے نوجوان اداکار ورن دھون نوجوانوں میں کافی مقبول ہیں۔

(جاری ہے)

ورن سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے باقائدگی کیساتھ گفتگو کرتے ہیں اور ان کے سوالات کے جوابات دیتے ہیں۔ گزشتہ دنوں ایک مداح کی جانب سے کیے گئے سوال کے جواب میں ورن نے انکشاف کیا کہ ان کے بستر کے قریب قرآن، بائبل اور گنپتی کی ایک تصویر ہمیشہ موجود رہتی ہے۔ ورن نے بتایا کہ وہ تمام مذاہب کا مطالع کرکے ان کی تعلیمات کو سمجھنے میں کافی دلچسپی رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :