فرائض میں غفلت ، لاپرواہی کر پشن اور دیگر سنگین نوعیت کی بد عنوانیوں میں ملوث محکمہ جیل خانہ جات آ فیسر ان کے گرد گھیر ا تنگ

عاصمہ بی بی لیڈی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ وومن جیل ملتان، محمد شعیب سابقہ وارڈر ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ، وریام خان سابقہ ہیڈ وارڈر بورسٹل جیل فیصل آباد، ابو بکرقادری سابقہ وارڈر ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن کے خلاف سخت کارروائی

منگل 22 مارچ 2016 20:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2016ء) آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے محکمہ جیل خانہ جا ت کے فرائض میں غفلت ، لاپرواہی کر پشن اور دیگر سنگین نوعیت کی بد عنوانیوں میں ملوث آ فیسر ان کے گرد گھیر ا تنگ کر تے ہوئے سخت تادیبی کاروائیاں ،ملا زمین کو غفلت ، کوتاہی اور غیر حاضری کی بناء پر سزائیں دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق عاصمہ بی بی لیڈ ی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ وومن جیل ملتان مذکورہ لیڈی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اپنی ڈیوٹی سے 10یوم بغیر اطلاع غیر حاضر ہوئی۔

سپرنٹنڈنٹ وومن جیل ملتان نے مورخہ17.11.2015کو صدر دفتر بابت غیر حاضری رپورٹ دی۔جس پر آئی جی نے مورخہ03.12.2015کو شوکاز نوٹس دیا گیا۔ دوران ذاتی شنوائی لیڈی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ تسلی بخش جواب نہ دے سکی۔

(جاری ہے)

آئی جی نے’’ سنشور ‘‘کرنے کی سزا دی اور عرصہ غیر حاضری بغیر تنخواہ منظور کر دیا۔ محمد شعیب سابقہ وارڈر ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ مذکورہ وارڈر اپنی ڈیوٹی سے 132یوم بغیر اطلاع غیر حاضر ہوا۔

سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اکاڑہ نے مذکورہ سابقہ وارڈر کو گھر کے پتہ نوٹسز روانہ کیے اور مورخہ23.06.2015کو فائنل نوٹس دیا مگر پھر بھی مذکورہ وارڈر حاضر ڈیوٹی جیل پر نہ ہوا۔ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ مورخہ10.08.2015کو نوکری سے برخاست کر دیا۔ڈی آئی جی لاہور ریجن کو اپیل دائر کی۔ جوکہ مورخہ14.01.2016کو خارج کر دی گئی۔ اس کے بعد مذکورہ وارڈر نے آئی جی کو اپیل برائے نظر ثانی دائر کی۔

دوران ذاتی شنوائی مذکورہ وارڈر تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔ آئی جی نے مذکورہ وارڈر کی اپیل "مسترد ''کردی۔ ابو بکرقادری سابقہ وارڈر ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن مذکورہ وارڈر اپنی ڈیوٹی سے 11یوم بغیر اطلاع غیر حاضر ہوا۔ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن نے مذکورہ سابقہ وارڈر کو مورخہ 14.10.2015کو شوکاز نوٹس دیا۔ مذکورہ وارڈر نے شوکاز نوٹس کا جواب تسلی بخش نہ دیا۔

سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن نے مورخہ28.10.2015کو نوکری سے برخاست کر دیا۔ڈی آئی جی لاہور ریجن ، لاہور کو اپیل دائر کی۔ جوکہ مورخہ12.01.2016کو خارج کر دی گئی۔ اس کے بعد مذکورہ وارڈر نے آئی جی کو اپیل برائے نظر ثانی دائر کی۔دوران ذاتی شنوائی مذکورہ وارڈر تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔ آئی جی نے مذکورہ وارڈر کی اپیل "مسترد ''کردی۔وریام خان سابقہ ہیڈوارڈر بورسٹل جیل فیصل آباد مذکورہ ہیڈ وارڈر کی ڈیوٹی مورخہ20/21.12.2015کورات بطور نائٹ آفیسر تھی۔

ڈی آئی جی فیصل آباد ریجن ، فیصل آباد نے اچانک دورہ کیا تو نائٹ آفیسر نے بغیر اطلاع مجاز اتھارٹی کے 03ملازمین کو ریسٹ دے رکھی تھی۔اسی بناء پر ڈی آئی جی فیصل آباد ریجن، فیصل آباد نے شوکاز نوٹس جاری کیا مذکورہ سابقہ ہیڈوارڈر نے دوران ذاتی شنوائی کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔ جس پر ڈی آئی جی فیصل آباد ریجن، فیصل آباد نے مورخہ28.12.2015کو نوکری سے برخاست کردیا۔

اس کے بعد مذکورہ سابقہ ہیڈ وارڈر نے آئی جی اپیل دائر کر دی۔ دوران ذاتی شنوائی مذکورہ سابقہ ہیڈ وارڈر تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔ مگر اتھارٹی نے نرمی برتتے ہوئے اور اْس کی زیادہ سروس کو دیکھتے ہوئے اْسے بحال کر کے ڈسٹرکٹ جیل بھکر تعینات کر دیا اور اْس کی سزا نوکری سے برخاستگی سے تبدیل کر کے " 05سال کیلئے ہیڈوارڈر سے وارڈر " کرنے کی سزا دی۔آ ئی جی جیل خا نہ جا تمیا ں فاروق نذیر نے محکمہ کے تمام آ فیسران و اہلکاران کو ہدا یات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے فرائض منصبی ایما نداری محنت ، لگن و جا نفشانی کے ساتھ سرانجا م دیں اور کر پشن اور بد عنوانیوں میں ملوث آ فسیر ان و اہلکاران کو سنگین سزائیں دی جا ئیں گی۔

متعلقہ عنوان :