پی ٹی سی ایل گلشن راوی ایکسچینج کا کارنامہ ، بغیر اطلاع سینکڑوں صارفین کے نمبرز تبدیل کر دیئے

فوری طور پر ہمارے پرانے پی ٹی سی ایل نمبروں کو بحال کیا جائے ‘ صارفین کا گلشن راوی ایکسچینج کے باہر مظاہرہ

منگل 22 مارچ 2016 20:27

لاہو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2016ء)پی ٹی سی ایل گلشن راوی ایکسچینج کا کارنامہ ، بغیر اطلاع سینکڑوں صارفین کے نمبرز تبدیل کر دیئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز صارفین نے پی ٹی سی ایل گلشن راوی ایکسچینج کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے پی ٹی سی ایل نمبر پندرہ بیس سال پرانے ہیں اور رشتہ داروں کے پاس بھی یہی نمبر موجود تھے جن کو بغیر کسی اطلاع کے اچانک تبدیل کرکے ہمیں ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے پی ٹی سی ایل حکام کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ہمارے پرانے پی ٹی سی ایل نمبروں کو بحال کیا جائے۔ اس حوالے سے جب پی ٹی سی ایل کی ہیلپ لائن 1236پر رابطہ کر کے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ بھی اس سے لا علم تھے۔