مانگامنڈی سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد

منگل 22 مارچ 2016 20:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2016ء) مانگامنڈی سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ نا معلوم قاتلوں نے لاش کھیت میں پھینک دی۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ 35سالہ مقتول کے جسم اور چہرے پر تشدد کے نشان ہیں،پولیس کی جانب سے معاملے کی تفتیش جاری ہے۔شناخت نہ ہونے پر پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :