لاہور ہائی کورٹ نے 5سالہ بچے کو باپ سے لے کر ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا‘ بچے نے جانے سے انکار کر دیا

منگل 22 مارچ 2016 20:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2016ء) لاہور ہائی کورٹ نے 5سالہ بچے کو باپ سے لے کر ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا لیکن بچے نے ماں کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے روبرو شاہدرہ کی رہائشی انیلہ بی بی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ خاتون نے اپنے پانچ سالہ بچے کی تحویل کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران درخواست گزار خاتون کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کی موکلہ کو اس کے شوہر نے لڑائی جھگڑے کے بعد گھر سے نکال دیا اور پانچ سال کا بچہ بھی چھین لیا۔

درخواست گزار خاتون کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ قانون کے تحت پانچ کو ماں سے الگ نہیں کیا جاسکتا اور اس لیے بچے کی تحویل ماں کو دی جائے۔ بچے کے والد کی جانب سے ان کے وکیل نے مخالفت کی اور موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار خود بچے کو چھوڑ کر گئی تھی۔ تاہم عدالت نے بچہ ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا۔ کمرہ عدالت کے باہر بچے اسد نے ماں کے ساتھ جانے سے انکار کردیا اور کہا کہ وہ اپنے باپ کے ساتھ جانا چاہتا ہے تاہم خاتون بچے کو اپنے ساتھ لے گئی۔

متعلقہ عنوان :