پانی اﷲ تعالیٰ کی نعمت ہے ، ڈی سی کیچ

بڑھتے بور نے پانی کے تمام ذخائر کو کم کردیا ہے جو تشویشناک امر ہیں، بیان

منگل 22 مارچ 2016 19:45

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 مارچ۔2016ء) ڈپٹی کمشنر کیچ ممتاز بلوچ حمد اور ایس ای پی ایچ ای مکران حاجی محمد اسلم بلوچ نے کہاہے کہ پانی اﷲ تعالیٰ کی نعمت ہے اس قدرتی نعمت کا تحفظ ہر طبقہ فکر پر لازم ہے ۔پی ایچ ای کی جانب سے پانی کی حفاظت کے حوالے سے شعورو آگاہی مہم چلانا قابل تحسین اقدام تھا جس میں ہم سب کو شامل ہو کر مستقبل میں پانی کی کمی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے آج سے منصوبہ بندی کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کونسل ہال کیچ میں پی ایچ ای کی جانب سے’’ تحفظ و تسخیر آب، پانی کے مسائل کاحل ‘‘کے موضوع پر واٹرٹاکس /باہمی مکالمہ سے خطاب کررہے تھے۔

جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر کیچ ممتاز احمد بلوچ تھے ایس ای آئی اینڈ پی عزیز احمد زہری اے ڈی سی شاہد ایکسیئن آئی اینڈ پی سمیع اﷲ حاجی خالد ودیگر نے خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل پانی کے بچاؤ اور اس کی موثر حفاظت کے حوالے سے مکالمہ بھی کیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر کیچ ممتاز بلوچ ایس ای پی ایچ ای مکران حاجی محمد اسلم بلوچ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پانی انسان کی اہم ضرورت ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم من حیث القوم ملکر اس شعور کو ہر گھر اور ہر فرد کے ہاں اجا گر کریں تاکہ پانی جیسی عظیم نعمت کو محفوظ بنائیں ۔

انہوں نے کہاکہ بڑھتے ہوئے بور نے پانی کے تمام ذخائر کو کم کردیا ہے ۔ اور یہ خطرہ آگے بڑھ کر مذید شدت اختیار کرجائیگی ۔ اس کے لئے ضروری ہے ہم سب اپنی ذمہ داری کو سمجھ کر پانی کی حفاظت کو ممکن بنائیں ۔ پی ایچ ای کی جانب سے جس مہم کا آغاز کردیا ہے وہ حوصلہ افزا ہے اب ہم سب پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ پانی استعمال کرتے وقت اس کے بچاؤ کو ہر صورت میں ممکن بنائیں تاکہ اس قدرتی نعمت کو اپنے لئے اور اپنی آنے والی نسلوں کے لئے محفوظ کرسکیں ۔

اس سے قبل پی ایچ ای کیچ کی جانب سے فروری سے پانی بچاؤ مہم کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا اس سلسلے میں بینرز آویزاں کئے گئے تھے اور سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا ۔ اب یہ آخری مرحلے میں واٹر ٹاکس یعنی باہمی مکالمہ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف طبقات نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :