پشاورمیں بے ہنگم ٹریفک کو قابو کرنے ، تمام غیر قانونی اڈوں ، تجاوزات ،غیرقانونی پارکنگ کے خاتمے کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ ،محکمہ پولیس کی مشترکہ کاروائی کا فیصلہ

منگل 22 مارچ 2016 19:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 مارچ۔2016ء) مشیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد کی ہدایت پرپشاورمیں بے ہنگم ٹریفک کو قابو کرنے اور تمام غیر قانونی اڈوں ‘ تجاوزات ‘ اورغیرقانونی پارکنگ کے خاتمے کے لئے محکمہ ٹرانسپورٹ اور محکمہ پولیس کا مشترکہ کاروائی کا فیصلہ کرلیا تفصیلات کے مطابق مشیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد کی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے نعمت اﷲ خان کی زیر صدارت شہر میں غیر قانونی اڈوں کی بھرمار ٹریفک کی روانی کو متاثر کرنے والے غیر قانونی اڈے ‘ پارکنگ اور تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ایس پی ٹریفک صادق بلوچ اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ‘ اجلاس میں غیرقانونی اڈوں ، پارکنگ اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے مشترکہ حکمت عملی بنانے اور مشترکہ کاروائیوں کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں طے پایاکہ غیر قانونی اڈوں، تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کے خاتمے کیلئے ٹریفک پولیس اور محکمہ آر ٹی اے روزانہ کی بنیاد پر کاروائی کرے گی اور اس کے لئے تمام ملازمین کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ کی جائیگی جبکہ روزانہ کی کاروائی رپورٹ مشیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد کوپیش کی جائیگی جبکہ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ غیر قانونی اڈوں ‘ پارکنگ سٹینڈ اور تجاوزات کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا جس کے لئے دونوں محکمو ں کا ایک دوسرے کے ساتھ بھر پور تعاون کا فیصلہ کیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :