ڈپٹی کمشنر خیرپور فیاض احمدجتوئی کی خصوصی ہدایت پراجازت کے بغیر درختوں کی کٹائی کرنے والا ملزم گرفتار

منگل 22 مارچ 2016 19:40

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 مارچ۔2016ء) ڈپٹی کمشنر خیرپور فیاض احمدجتوئی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خیرپور سید محمد عباس شاہ نے مختیارکار محمد رضا بردی اور بھاری پولیس فورس کے ساتھ گورنمنٹ ممتاز کالونی کے ایک سرکاری بنگلے میں درختوں کی غیر قانونی کٹائی کی شکایت پر جہاں دورے کے دوران درختوں کی کٹائی کی گئی تھی جس پر سرکاری بنگلے میں رہائشی خادم حسین ناریجو سے اے سی خیرپور سید محمد عباس شاہ نے درختوں کی کٹائی کے بارے میں اجازت نامے کے بارے میں پوچھ گچھ کرتے ہوئے درختوں کی بنا اجازت کٹائی کے الزام میں پولیس فورس کو ہدایت کی کہ اس کو گرفتار کیا جائے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اس سلسلے میں اے سی خیرپور سید محمد عباس شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ شکایت ملی کہ سرکاری بنگلے میں درختوں کی کٹائی کی گئی ہے جس پر ڈی سی خیرپور کے حکم پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے ۔