سنجے دت نے اپنے پاسپورٹ کی واپسی کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا

منگل 22 مارچ 2016 17:52

سنجے دت نے اپنے پاسپورٹ کی واپسی کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا

پونا ۔ 22 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 مارچ۔2016ء) بالی ووڈ ادکار سنجے دت نے اپنے پاسپورٹ کی واپسی کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا۔ منگل کوبھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق آرمز ایکٹ کے تحت قید کی سزاپوری کرنے کے بعد رہائی پانے والے سنجے دت نے سپیشل جج انسداد دہشت گردی ٹاڈا عدالت کو دی گئی درخواست میں پاسپورٹ واپس کئے جانے کی استدعاکی ہے۔

(جاری ہے)

سپیشل پبلک پراسیکیوٹر دیپک سلوی نے کہا ہے کہ انہوں نے سنجے دت کی اس درخواست پر کوئی اعتراض نہیں کیا ہے ۔واضح رہے کہ سنجے دت کو ٹاڈا عدالت نے آرمز ایکٹ کے تحت 31 جولائی 2007 کوآرمز ایکٹ کے تحت 6 سال قید کی سزا دی تھی جوکہ 2013 میں سپریم کورٹ نے کم کر کے 5 سال کر دی تھی۔ توقع ہے کہ ٹاڈا عدالت کے جج سنجے دت کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر کل حکم جاری کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :