باجوڑ ایجنسی ، 2گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق

منگل 22 مارچ 2016 15:16

باجوڑ ایجنسی۔22 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 مارچ۔2016ء )باجوڑایجنسی کی تحصیل خار علاقہ فجہ میں بائی پاس روڈ پر 2 گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 6افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزباجوڑایجنسی کی تحصیل خار علاقہ فجہ میں خار شنڈئی موڑ بائی پاس روڈ پر گاڑی مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص حسین باچہ سکنہ کوہاٹ جاں بحق جبکہ 6 افراد جن میں عزیز الحق ، احسان اللہ ، اسحاق، مجید اللہ ، خان زیب اور امیر رحمان شامل ہیں زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو علاج معالجے کیلئے ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کر دیا گیا ۔