منتخب عوامی جمہوری حکومت پر شب خون مارنے والے آمر اور حواریوں کیخلاف جمہوریت کی بحالی کی خاطر بیگم نصرت بھٹو عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں‘بیگم نصرت بھٹو کی بین الا قوامی و قومی خدمات بالخصوص خواتین کو با اختیار بنانے اور پارٹی و حکومت میں شراکت داری یادگار ہیں

سابق چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری کامادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹوکی سالگرہ پرجاری بیان میں خراج عقیدت

منگل 22 مارچ 2016 15:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2016ء) سابق چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹوکی سالگرہ کے موقع پراپنے بیان میں کہا ہے کہ منتخب عوامی جمہوری حکومت پر شب خون مارنے والے آمر اور حواریوں کے خلاف جمہوریت کی بحالی کی خاطر بیگم نصرت بھٹو عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں۔بیگم نصرت بھٹو کی بین الا قوامی و قومی خدمات بالخصوص خواتین کو با اختیار بنانے اور پارٹی و حکومت میں شراکت داری یادگار ہیں۔

(جاری ہے)

سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے جمہوریت اور عوامی حقوق کی بحالی کی خاطر سیاسی قیادت کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کیا اور تحریک بحالی جمہوریت میں آمر کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے لاٹھیا ں کھائیں اور صعوبتیں برداشت کیں۔بیگم نصرت بھٹو مرحومہ نے پارٹی قیادت سنبھال کر پارٹی سے آمریت کے آلہ کاروں کو نکال کر پارٹی حقیقی سیاسی کارکنوں کے حوالے کی۔مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو مرحومہ کی سیاسی خدمات اور جمہوری جدوجہد کے مخالفین بھی معترف ہیں۔سید نیئر حسین بخاری نے اپنے بیان میں تجویز کیا ہے کہ پاکستان میں آمریت کے خلاف جدوجہد کرنے والے تمام سیاسی قائدین اور کارکنوں کی قومی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے قومی ہیروزکو تعلیمی نصاب میں شامل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :