دبئی سے انٹرپول کے ذریعے گرفتار مبینہ دہشت گرد سعید بھرم کو کراچی منتقل کر دیا گیا

منگل 22 مارچ 2016 15:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2016ء) دبئی سے انٹرپول کے ذریعے گرفتار کئے گئے مبینہ دہشت گرد سعید بھرم کو کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق سعید بھرم کو چند روز قبل حساس اداروں نے دبئی میں گرفتار کیا تھا، سعید بھرم پر چائنہ کٹنگ، لینڈ گریبنگ اور ٹارگٹ کلرز کی ٹیم چلانے کے الزامات ہیں ، ذرائع نے بتایا کہ دبئی میں کارروائی کے دوران سعید بھرم کے بھائی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جسے چند روز میں کراچی منتقل کیا جائے گا۔

سعید بھرم کے کراچی پہنچنے پر ائیر پورٹ پر ان کے اہل خانہ اور والدہ بھی موجود تھیں تاہم کراچی پہنچتے ہی سعید بھرم کو حساس اداروں نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ حساس اداروں نے سعید بھرم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :