پارلیمنٹ کا اگلا مشترکہ اجلاس 11اپریل کو ہو گا ‘پی آئی اے کے حوالے سے بل کا نیا مسودہ پیش کیا جائیگا‘ حکومت نے ہمارا موقف تسلیم کیا ہے ‘ یہ کسی بھی پارٹی کی نہیں پارلیمنٹ کی جیت ہے‘ پارلیمنٹ کو ایسے ہی کام کرنا چاہئے‘ معاملہ حل کرنے کے حوالے سے سپیکر‘ حکومت اور اپوزیشن نے اہم کردار دا کیا ہے

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی میڈیا سے بات چیت

منگل 22 مارچ 2016 14:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا اگلا مشترکہ اجلاس 11اپریل کو ہو گا ‘پی آئی اے کے حوالے سے بل کا نیا مسودہ پیش کیا جائیگا‘ حکومت نے ہمارا موقف تسلیم کیا ہے ‘ یہ کسی بھی پارٹی کی نہیں پارلیمنٹ کی جیت ہے‘ پارلیمنٹ کو ایسے ہی کام کرنا چاہئے‘ معاملہ حل کرنے کے حوالے سے سپیکر‘ حکومت اور اپوزیشن نے اہم کردار دا کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو پی آئی اے کو پبلک لمیٹڈ بنانے کے حوالے سے بل پر حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ پی آئی اے کے حوالے سے بل پر حکومت سپیکر اور اپوزیشن نے معاملہ کے حل کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ نیا مسودہ تیار کرکے گیارہ اپریل کو جوائنٹ سیشن میں پیش کیا جائیگا۔ معاملہ پر پارلیمنت کی جیت ہوئی ہے۔