سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2 گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا

منگل 22 مارچ 2016 14:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2016ء ) دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس 2 گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا اجلاس سے قبل حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان پی آئی اے بل پر مشاورتی اجلاس کی وجہ سے اجلاس تاخیر سے کا شکار رہا، ارکان کی اکثریت ٹولیوں کی شکل میں خوش گپیوں میں مصروف رہی ، خواتین ارکان ایک دوسرے کے کپڑوں اور بناؤ سنگھار پر تبصرے کرتی رہیں، ظہر کی اذان کے دوران بھی ایوان میں قہقہے گونجتے رہے ، کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں 2 گھنٹے v منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا ، اجلاس سے قبل متحدہ اپوزیشن اور حکومتی جماعتوں کے اتحادیوں کے الگ الگ اجلاس بھی ہوئے بعد ازاں حکومت اور متحدہ اپوزیشن کے درمیان پی آئی اے بل پر مشاورتی اجلاس ہوا زرائع کے مطابق حکومت اور متحدہ اپوزیشن کی مشاورت میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی، اجلاس سے قبل ایوان میں دونوں ایوانوں کے اراکین ٹولیوں کی شکل میں خوش گپیوں میں مصروف رہے۔