برسلز دھماکے، پاکستانی کمیونٹی کے رہنماوں سے بات چیت جاری۔پاکستانی سفیر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 22 مارچ 2016 14:17

برسلز(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 مارچ 2016ء): برسلز میں ہوئے دھماکوں کے بعد شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بیلجئیم میں تعینات پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی نے بتایا کہ دھماکوں کے بعد پاکستانی کمیونٹی کے رہنماؤں سے رابطے کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ برسلز میں پاکستانی کمیونٹی کی خیریت سے متعلق متعلقہ حکام سے بھی رابطے میں ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ تاحال حملوں میں کسی پاکستانی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔