پشاور ‘ پولیس اور سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن ‘ 46مشتبہ افراد گرفتار ‘ قبضہ سے اسلحہ بر آمد

منگل 22 مارچ 2016 14:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 مارچ۔2016ء) پشاورپولیس اورسیکورٹی فورسزنے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 46 مشتبہ افرادکوحراست میں لے لیا جن کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمدکیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن اخوان آباد، توحیدآباداور ملحقہ علاقوں میں کیاگیا جس کے دوران ایک افغان باشندے سمیت 46 مشتبہ افرادکوحراست میں لیاگیا جن کے قبضہ سے 2 پستولیں، 2شارٹ مشین گنز اور سینکڑوں کارتوس برآمد ہوئے ہیں ۔مشتبہ افرادکو تھانہ پھندو منتقل کردیا گیا ہے جن سے مزیدتفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران لیڈیز پولیس اور سنیفرڈاگز کی مدد سے ایک سو سے زیادہ گھروں کو چیک کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :