ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کے باعث بند ہونے والے راستے کھولنے کاکام تیز

منگل 22 مارچ 2016 14:16

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 مارچ۔2016ء) ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کے باعث بند ہونے والے راستے کھولنے کاکام تیز کر دیا گیا ‘چترال میں بر فانی تودے تلے دبے 6طلبہ کو 4روز بعد اب تک نہیں نکالاجاسکا ہے ۔

(جاری ہے)

اطلاعا ت کے مطابق چترال کے سوسم گاؤں میں ہفتہ کی شام سے برفانی تودے تلے دبے 6طلبہ کی تلاش کیلئے چترال اسکاؤٹس اور پولیس کا ریسکیو آپریشن دن بھر جاری رہا مقامی حکام نے بتایا کہ ملبہ ہٹانے کے کام میں سول انتظامیہ اور فوج تعاون کر رہی ہے ‘حکام نے بتایا کہ برف باری کے بعد اب چترال میں خشک موسم ہے اور دھوپ کے باعث برف پگھلنے سے مزید تودے گرنے کا بھی خدشہ ہے ‘ جس مقام پر تودہ گرا تھا وہ انتہائی تنگ راستہ ہے اس لیے وہاں بڑی مشینری نہیں پہنچائی جاسکی جس کے وجہ سے ملبے میں لاپتہ افراد کی تلاش میں مشکلات درپیش ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ٹیم جدید آلات کی مدد سے ملبے میں دبے افراد کی تلاش کا کام کرے گی۔ادھر مری میں بارش اور برفباری کے باعث بند ہونے والے کچھ راستے کھول دیے گئے ہیں ‘ضلعی انتظامیہ کے مطابق دیگر راستے بھی جلد کھول دئیے جائیں گے -

متعلقہ عنوان :