سوات ‘ مانکیال میں برفانی تودہ گرنے سے بحرین کالام روڈ چوتھے روز بھی بند ‘لوگوں کو مشکلات کا سامنا

منگل 22 مارچ 2016 14:14

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 مارچ۔2016ء) سوات کے خوبصورت علاقہ مانکیال میں برفانی تودہ گرنے سے بحرین کالام روڈ چوتھے روز بھی بند رہا، جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق4 روز قبل مانکیال کے مقام پر برفانی تودہ گرنے سے بحرین اور کالام کے درمیان سڑک بند ہو گئی تھی، برفانی تودے سے 400میٹر سڑک بلاک ہو گئی ،جس کی وجہ سے سیاح کالام اور گرد و نواح کے لوگ کالام میں پھنس گئے متاثرین کے مطابق سڑک کی بندش سے علاقے میں اشیائے خورونوش کی ترسیل میں مشکلات ہیں ساتھ ہی مریضوں کو ہسپتال بھی نہیں پہنچایا جاسکتا ۔

انتظامیہ کے مطابق سڑک کھولنے کیلئے کام جاری ہے اور جلد ہی سڑک ٹریفک کیلئے کھول دی جائے گی۔ سڑک بند ہونے کے باعث مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو بھی مشکلات کا سامنا رہا۔پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ سڑک کلیئر کر نے میں مصروف رہیں ‘سڑک کو ٹریفک کیلئے بحال کرنے میں مزید 2 سے 3 دن لگ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :