قوم پاک فوج کے ساتھ ملکر دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پرعزم ہے ‘ 23 مارچ قومی عزم کا دن ہے’پانی کے ذخیرے کیلئے مزید ڈیم بنانے کی ضرورت ہے،

وزیر مملکت برائے پانی وبجلی چوہدری عابد شیر علی

منگل 22 مارچ 2016 14:09

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 مارچ۔2016ء) وزیر مملکت برائے پانی وبجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ قوم پاک فوج کے ساتھ ملکر دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پرعزم ہے ‘ 23 مارچ قومی عزم کا دن ہے‘ اگر میڈیا مشرف مشرف کرتا رہے گا تو وہ خوش ہوں گے۔منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنی مسلح افواج پر مکمل اعتماد ہے قوم پاک فوج کے ساتھ ملکر دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پر عزم ہے ملک میں دہشت گردوں کی کوئی گنجائش نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے لئے پیغام ہے کہ پاکستان میں ان کی جگہ نہیں ہے قوم فوج کے ساتھ ہے ہماری سیکورٹی فورسز ملک میں دہشت گردوں کے خاتمہ کے لئے مصروف عمل ہیں ۔وزیر مملکت نے کہا کہ 23مارچ قومی یکجہتی قومی سلامتی اور قومی عزم کا دن ہے ،آنے والے دنوں میں پاکستان کو مزید ترقی اور خوشیاں ملیں گی ،ملک دن دگنی رات چگنی ترقی کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پانی کو ذخیرہ کرنے کے لئے مزید ڈیم بنانے کی ضرورت ہے ۔ واپڈا کے پاس 5262 فٹ پانی جمع کرنے کی گنجائش ہے اگر ہم مزید پانی ذخیرہ کرنے کے لئے ڈیم نہ بنائیں گے یا اگر ہمارے پانی جمع کرنے کا ذخیرہ ڈیڈ لیول ایک ہزار سے کم ہوگیا تو اس سے بہت نقصان اٹھانا پڑے گا۔ وزیر ممالک نے کہا کہ کالا باغ ڈیم بنانے کے لئے اتفاق رائے کی ضرورت ہے ، منڈا ڈیم سمیت دیگر ڈیموں پر آنے والے وقت میں کام شروع کیا جائے گا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف ملک سے باہر چلے گئے ہیں ان کو باہر جانے کی اجازت ملک کی اعلیٰ عدالت نے دی پاکستان کا مسئلہ مشرف نہیں اگر میڈیا مشرف مشرف کرتا رہے گا تو اس سے وہ خوش ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :