نیپال پاکستان کا اہم دوست اورقریبی اتحادی ملک ہے،وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی نیپال کے سبکدوش ہونے والے سفیرسے ملاقات میں گفتگو

منگل 22 مارچ 2016 14:06

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 مارچ۔2016ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ نیپال پاکستان کا ایک اہم دوست اورقریبی اتحادی ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں بہترین تعلقات ہیں۔ انہوں نے یہ بات نیپال کے سبکدوش ہونے والے سفیربھارت راج پڈیال کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور نیپال نے مشکل کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے علاقائی امن واستحکام کیلئے وزیراعظم کی کوششوں اور تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات برقرار رکھنے کیلئے ان کی ٹھوس کمٹمنٹ کو اجاگرکیا۔ انہوں نے سبکدوش ہونے والے سفیر کے پاکستان میں قیام کے دوران پاکستان اورنیپال کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے ان کے گرانقدر کردار کی تعریف کی ۔ سفیر نے اپنی مدت تعیناتی کے دوران حکومت پاکستان کی جانب سے تعاون پر اظہار تشکرکیا جسے انہیں خوشگوار اورمفید قراردیا۔

متعلقہ عنوان :