لاہور :6 تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل،ناقص کارکردگی پر 2 معطل

منگل 22 مارچ 2016 13:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 مارچ۔2016ء) لاہور کے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے 6تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دئیے ،ناقص کارکردگی پر 2کو معطل کر کے پولیس لائن بھیج دیاگیا۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق انسپکٹر محمد افضل کو مانگا منڈی سے ایس ایچ او کاہنہ،کامران زمان کو پولیس لائنز سے ایس ایچ او مانگا منڈی، شاہد علی کو پولیس لائنز سے ایس ایچ او مناواں ، وسیم اختر کو پولیس لائنز سے ایس ایچ او نصیرآ باد ،اظہر نوید کو ایس ایچ او ماڈل ٹاون اور سب انسپکٹر خالد محمود کو پولیس لائنز سے ایس ایچ او نواں کوٹ تعینات کر نے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

ایس ایچ کاہنہ انسپکٹر احسان اللہ اور ایس ایچ او نصیر آباد سب انسپکٹر عدنان مسعود کو ناقص کارکردگی پر معطل کرکے پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :