ملک بھر میں76واں یوم پاکستان کل روایتی ملی جوش و جذبے سے منا یا جا ئے گا

وفا قی دارا لحکو مت میں ح افواج کی پریڈ جبکہ ملک بھر میں خصوصی پروگرام منعقد کیے جائیں گے،کل عام تعطیل ہو گی

منگل 22 مارچ 2016 13:46

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 مارچ۔2016ء) ملک بھر میں76واں یوم پاکستان کل بدھ کو روایتی ملی جوش و جذبے اور شان شایان انداز سے منایا جائے گا مسلح افواج کی پریڈ ہو گی جبکہ ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی اس موقع پر وفاقی دارالحکومت ،آزاد کشمیر ،شمالی علاقہ جات،گلگت و بلتستان ،چاروں صوبوں،جنوبی پنجاب ،جہانیاں سمیت ملک بھر میں خصوصی پروگرام منعقد کیے جائیں گے جبکہ تمام سرکاری و نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے جائیں گے مسلح افواج کی پریڈ ہو گی پاک فضائیہ کے جوان اپنی صلاحیتوں کا مظارہ کریں گے بیرون ممالک میں تمام سفارت خانوں میں بھی قومی پرچم لہرانے کی تقاریب منعقد ہوں گی ملک بھر میں حکومت ،سیاسی و سماجی تنظیموں اور اداروں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

23مارچ بروز بدھ بعد از نماز فجر ملک و ملت کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی اور شکرانے کے نفل ادا کیے جائیں گے دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہو گا اس دن کے حوالے سے اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ ریڈیو پاکستان ،پی ٹی وی اور نجی ٹی وی چینلز سے بھی خصوصی دستاویزی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔

جہانیاں سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سکولوں کالجوں اور دیگر اداروں میں سکاؤٹس اور گرلز گائیڈز کی جانب سے خصوصی ریلیاں نکالی جائیں گی۔یوم پاکستان پر مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریبات ہوں گی۔23مارچ پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے 23مارچ 1940ء کو لاہور کے منٹو پارک(اقبال پارک) میں قرارداد پاکستان منظور ہوئی جبکہ سال1956ء میں اسی روز پاکستان کا پہلا آئین منظور ہوااور مملکت پاکستان پہلا اسلامی جمہوریہ پاکستان بنا۔

متعلقہ عنوان :