پشاورپولیس کا سرچ آپریشن، 46 مشتبہ افرادگرفتا ر ، اسلحہ برآمد

منگل 22 مارچ 2016 13:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 مارچ۔2016ء) پشاورپولیس اورسیکورٹی فورسزنے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 46 مشتبہ افرادکوحراست میں لے لیا۔ جن کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمدکر لیا گیاپولیس کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن اخوان آباد، توحیدآباداور ملحقہ علاقوں میں کیاگیا۔

(جاری ہے)

جس دوران ایک افغان باشندے سمیت 46 مشتبہ افرادکوحراست میں لیاگیا۔ جن کے قبضہ سے 2 پستولیں، 2شارٹ مشین گنز اور سینکڑوں کارتوس برآمد ہوئے۔مشتبہ افرادکو تھانہ پھندو منتقل کرکے مزیدتفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران لیڈیز پولیس اور سنیفرڈاگز کی مدد سے ایک سو سے زیادہ گھروں کو چیک کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :