اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے قیام کے ساتھ ہی سی ڈی اے کے کردار پر سوالات اٹھنا شروع

منگل 22 مارچ 2016 13:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 مارچ۔2016ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پہلی دفعہ مقامی حکومت کے قیام کے ساتھ ہی سی ڈی اے کا کردار اور استعمال سوالات کے زد میں آ گیا ہے تاہم چیلنجز سے عہدہ برآہ ہونے کے بجائے ایسا دکھائی دیتا ہے اس ادارے کے امور ایڈھاک ازم کی طرف جا رہے ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق سی ڈی اے کا اہم ستون پلاننگ ونگ میں کلیدی عہدیدار نہیں ہیں اور ابھی تک غیر فعال ہے جس سے ہاؤسنگ سوسائٹیاں ، نئے سیکٹرز کی پلانگ وغیرہ التواء کا شکار ہے میڈیا رپورٹس میں سی ڈی اے کے عہدیداروں کے حوالے سے محکمہ پلاننگ ونگ کے چار ڈائریکٹوریٹس میں کوئی باضابطہ سربراہ نہیں ہیں اور ڈپٹی ڈائریکٹر کی جانب سے چلائے جا رہے ہیں جو صرف 18 گریڈ کے افسران ہیں ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ پلاننگ ونگ میں کئی درجن پوسٹیں عرصہ سے خالی پڑی ہیں جن میں گریڈ 17 اور اس سے اوپر کی پوسٹیں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :