و زیراعظم محمد نواز شریف کل 23مارچ کی پریڈ کے بعد مظفرآباد جائیں گے

منگل 22 مارچ 2016 13:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 مارچ۔2016ء) و زیراعظم محمد نواز شریف کا دورہ مظفرآباد پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے ، وزیراعظم آج (بدھ )کو 23مارچ کی پریڈ کے بعد مظفرآباد جائیں گے ،۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے مظفرآباد میں پارلیمانی بور ڈ کا اجلاس طلب کیا تھا جس میں آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کی حکمت عملی طے کرنی تھی اور سیاسی جماعتوں سے انتخابی اتحاد کرنے یا نہ کرنے سے متعلق حتمی اعلان کرنا تھا تاہم انہوں نے یہ دورہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے باعث موخر کر دیا ہے اب یہ دورہ یوم پاکستان کی پریڈ کی تقریب کے بعد ہو گا ،وزیرراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیرامور کشمیر چوہدری برجیس طاہر ، وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سمیت دیگر وفاقی وزراء بھی جائیں گے ۔

واضح رہے کہ وزیر آعظم کے دورہ آزاد کشمیر کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے تھے اور مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدرراجہ فاروق حیدر انکے استقبال کے لیے مظفرآباد پہنچ گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :