پاکستان اور ارجنٹینا کے تعلقات دوستانہ اور مثا لی ہیں ،طارق فضل چوہدری

منگل 22 مارچ 2016 13:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 مارچ۔2016ء) وزیرمملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور ارجنٹینا کے تعلقات دوستانہ اور دوستی مثالی ہے ،ارجنٹائین کے سفیر کی پاکستان کے سوشل سیکٹر میں خدمات قابل تحسین ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں منگل کے روز ارجنٹائن کے پاکستان میں متعین سفیر روڈ ولفو مارٹن ساراوئیہ کے اعزاز میں وزارت کیڈ میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ارجنٹینا کے سفیر روڈولفو مارٹن کو پاکستان میں ان کی خدمات کے پیش نظر توصیفی شیلڈ پیش کی اور کہا کہ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں روڈولفون کا ہم کردار ہے انہوں نے خاص طور پر پولی کلینک کو توسیعی اور ارجنٹائن پارک کو اس کا حصہ بنانے میں اہم کردار ادا کیا جو قابلِ تعریف ہے ۔

متعلقہ عنوان :