فیصل آباد،موضوعاتی سٹیج ڈرامہ”ہم سب کاپاکستان“کل پیش کیا جائے گا

منگل 22 مارچ 2016 13:39

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 مارچ۔2016ء) یوم پاکستان کے موقع پر فیصل آباد آرٹس کونسل کے زیراہتمام موضوعاتی سٹیج ڈرامہ”ہم سب کاپاکستان“آج (23 مارچ شام 5بجے )نشاط تھیٹر میں پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل طارق جاوید نے بتایا کہ ذیشان علی اور شہبازرشید کی تحریروہدایات کے کھیل میں اشفاق گجر خصوصی معاونت فراہم کریں گے جبکہ شاہد ہاشمی،بشیر آکاش،سرورراہی،گامابی اے،اشتیاق شیکی،الیاس مون،منابٹ،علی حسن،حسنین شہزاد،چنٹو،منیرآگاش،شاہ رخ،اجالاملک،چنداچوہدری،ککوتیلی،اصغر ہاشمی اوردیگر فنکارڈرامہ میں پروفارم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :