برمنگھم میں پاکستانی فنکاروں کی شاندار پرفارمنس ، پاکستانی اور بھارتی کمیونٹی بڑی تعداد میں ڈرامہ دیکھنے اُمڈ آئی

منگل 22 مارچ 2016 13:26

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 مارچ۔2016ء) برمنگھم میں پاکستانی فنکاروں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ، پاکستانی اور بھارتی کمیونٹی بڑی تعداد میں ڈرامہ دیکھنے اُمڈ آئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز برمنگھم میں اسٹیج ڈرامہ ” مٹھی شرارتاں “ پیش کیا گیا جس میں اداکار افتخار ٹھاکر ، امانت چن ، واجد خان ، گوشی خان ، نشاء اور صباء وارث سمیت دیگر اداکاروں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے حاضرین سے زبردست داد حاصل کی ۔ انگلینڈ جانے والی ڈرامہ ٹیم اب تک 19کامیان ترین شو کر چکی ہے ۔ اسٹیج ڈرامہ ” مٹھی شرارتاں “کے رائٹر و ڈائریکٹر گوشی خان ہیں ۔ یوکے میں مزید دو اسٹیج ڈرامے پیش کیے جائیں گے جس کے بعد فنکار واپس پاکستان آجائیں گے۔