پرائیڈ آف پرفارمنس صوفیانہ گلوکار اقبال باہو کی چوتھی برسی پرسوں منائی جائے گی

منگل 22 مارچ 2016 13:23

پرائیڈ آف پرفارمنس صوفیانہ گلوکار اقبال باہو کی چوتھی برسی پرسوں منائی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 مارچ۔2016ء) پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے والے صوفیانہ گلوکار اقبال باہو کی چوتھی برسی کل ( جمعرات ) منائی جائے گی ۔ اقبال باہو 1944ء میں بھارتی شہر گورداسپور میں پیدا ہوئے اور بعد ازاں انکا خاندان ہجرت کر کے پاکستان آگیا ۔ اقبال باہو نے کئی سال تک بینک میں ملازمت کی اور پھر ریڈیو پاکستان سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا ۔

(جاری ہے)

صوفیانہ کلام پیش کر کے بیحد مقبول ہوئے ۔ انہوں نے حضرت سلطان باہو ، وارث شاہ ، محمد بخش کے صوفیانہ کلام کو اس انداز میں پیش کیا کہ باہو ان کا لقب بن گیا اور ان کو سب سے زیادہ شہرت بھی حضرت سلطان باہو کے کلام سے حاصل ہوئی اور وہ آخری دم تک صوفیانہ کلام پیش کرتے رہے ۔ اقبال باہو کو ان کی خدمات کے اعتراف میں پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت درجنوں ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ۔ اقبال باہو 68سال کی عمر میں دل کا جان لیوا دورہ پڑنے کے باعث 24مارچ 2012ء کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔