فیصل آباد کل یوم شہدائے پولیس بھرپورطریقے سے منایا جائیگا

منگل 22 مارچ 2016 13:10

فیصل آباد۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 مارچ۔2016ء ) فرض کی راہ میں جام شہادت نوش پانے والے پولیس ملازمین کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پنجاب بھر میں کل 23مارچ بدھ کو یوم پاکستان کے موقع پر یوم شہدائے پولیس بھر پور طریقے سے منایا جائے گا جبکہ اس موقع پر تمام شہروں میں شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں پولیس افسران اور شہدائے پولیس کے پسماندگا ن و اہل خانہ بھی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں فیصل آباد پولیس لائن میں بھی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس کے مہمان خصوصی قائمقام ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد ہوں گے جبکہ تقریب میں دیگر حکام اور پولیس ملازمین کی بڑی تعداد بھی شرکت کرے گی۔

متعلقہ عنوان :