فلم"مالک" 8اپریل کو ریلیز کرنے کا فیصلہ

منگل 22 مارچ 2016 13:10

لاہور۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 مارچ۔2016ء )ہدایت کار، رائٹر عاشر عظیم نے اپنی نئی اردو فلم"مالک" کو 8اپریل آئندہ ماہ ریلیز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

عاشر عظیم نے یہ فلم پاک فوج کے کارناموں خصوصا ضرب عضب پر بنائی ہے۔فلم کا انداز کمرشل ہے، مگر دیکھنے والوں کو اس میں تفریح اور سبق دونوں ملیں گے۔مالک کا ٹریلر ان دنوں مختلف سینماؤں میں دکھایا جارہا ہے۔عاشر عظیم ماضی میں پی ٹی وی ڈرامے کر چکے ہیں ۔ان کا شمار تعلیم یافتہ ہنر مندوں میں ہوتا ہے۔