کنگ خان کی فلم فین کے ٹائٹل سونگ کا عربی ورژن جاری

منگل 22 مارچ 2016 13:08

کنگ خان کی فلم فین کے ٹائٹل سونگ کا عربی ورژن جاری

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2016ء) بالی وڈ فلم فین ابھی ریلیز بھی نہیں ہوئی کہ لاکھوں فین ہوگئے۔ کنگ خان نے ایک بار پھر تہلکا مچادیا ہے۔ عرب پرستار گلوکار نے ٹائٹل سونگ کا نیا ورژن جاری کردیا۔بالی وڈ کے بادشاہ کی آنے والی ہے نئی فلم فین جس کی فین فالوئنگ ابھی سے آسمان چھورہی ہے۔

(جاری ہے)

خبر ملی ہے کہ عرب سنگر نے اپنی آواز میں فین کا ٹائٹل ٹریک تخلیق کر ڈالا۔

یہ گانا اس سے قبل بھوجپوری، پنجابی ،بنگالی، تامل،تلگو،مراٹھی میں بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسی بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ فین کی فین فالوئنگ کتنی ہے جبکہ ابھی فلم ریلیز بھی نہیں ہوئی ہے۔فین کے فینز کا یہ بخار کہا جاکر تھمے گا۔ اس کے بارے میں تو کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے۔ لیکن فی الحال سبھی کو بے چینی سے اس فلم کا انتظار ہے۔

متعلقہ عنوان :