پریتی زنٹا نے شادی کے بعد نام تبدیل کرنے سے انکار کر دیا

منگل 22 مارچ 2016 13:08

پریتی زنٹا نے شادی کے بعد نام تبدیل کرنے سے انکار کر دیا

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2016ء) سابق بولی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا گزشتہ ماہ طویل عرصے تک امریکی بوائے فرینڈ جین گڈ انف کی محبت میں گرفتار رہنے کے بعد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو چکی ہیں۔ 41سالہ ڈمپل گرل پریتی زنٹا فروری میں امریکی شہر لاس اینجلس میں ایک نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔

(جاری ہے)

شادی کے بعد نام تبدیل کرنے کے حوالے سے پریتی زنٹا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والد کی بیٹی، شوہر کی بیوی بننے سے ذیادہ دیر تک رہی ہیں۔

پس یہی وجہ ہے کہ وہ شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتیں۔شادی کے بعد بولی ووڈ میں اداکاری کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انھوں اداکاری جاری رکھنے کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا