سلمان خان نے ”بگ باس10“کے معاہدے پر دستخط کر دیئے

منگل 22 مارچ 2016 13:04

سلمان خان نے ”بگ باس10“کے معاہدے پر دستخط کر دیئے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2016ء) بولی ووڈ سپر سٹار سلمان خان نے مقبول ترین رئیلٹی ٹی وی شو بگ باس کے دسویں سیزن کے معاہدے پر خطیر معاوضے کے بدلے دستخط کر دیے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپر سٹار نے رواں سال بگ باس10 کا معاوضہ فی قسط کے حساب سے طلب کیا ہے جسے چینل آرگنائزرز کی جانب سے قبول کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے سلمان خان رواں سال شروع کیے جانے والے شوکے سیزن میں ساتویں مرتبہ میزبانی کے فرائض سرانجام دیتے نظر آئیں گے۔

دوسری جانب 50سالہ اداکار یش راج فلمز کے بینر تلے تیار ہونے والی فلم ”سلطان “کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ علی عباس ظفر کی سلطان میں سلمان خان ہریانہ سے تعلق رکھنے والے ممتاز پہلوان سلطان علی خان کے کردا ر میں نظر آئیں گے۔سلطان میں سلمان خان کے ہمراہ اداکارہ انوشکا شرما مرکزی کردار میں نظرا آیں گی۔ سلمان خان کی سلطان رواں سال عید کے موقع پر نمائش کیلئے پیش کی گئی

متعلقہ عنوان :