کنگنا رناوت کا سشانت سنگھ راجپوت کی ہیروئن بننے سے انکار

منگل 22 مارچ 2016 13:04

کنگنا رناوت کا سشانت سنگھ راجپوت کی ہیروئن بننے سے انکار

ممبئئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2016ء) بولی ووڈ کوئین کنگنا رناوت آجکل اپنی نئی آنے والی فلم رنگون کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ زرائع کے مطابق فلمساز ہومی اداجانیا کی جانب سے اداکارہ کو اپنی نئی فلم میں سشانت سنگھ راجپوت کے ہمراہ مرکزی کردار کی پیشکش کی گئی ہے۔تاہم اداکارہ کی جانب سے ہنسل مہتا کی نئی فلم میں اداکاری کے معاہدے کی بنا پر یہ پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کنگنا کے قریبی زرائع نے بھارتی خبر رساں ادارے کو آگاہ کیا کہ اداکارہ کے انکار کی بڑی وجہ ڈیٹس کا تصادم ہے۔رپورٹ کے مطابق اداجانیا اپنی فلم کا سکرپٹ مکمل کرنے کے ساتھ سشانت سنگھ اور عرفان خان کو کاسٹ کر چکے ہیں۔اداکارہ کی جانب سے اداجانیا کے ساتھ کسی اور پروجیکٹ میں اداکاری کا وعدہ بھی کیا گیا ہے۔دوسری جانب کنگنا وشال بھردواج کی رنگون کے آخری مناظر کی فلمبندی میں مصروف ہیں۔واضح رہے رنگون میں کنگنا رناوت کے ہمراہ سیف علی خان اور شاہد کپور مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے