آرنلڈ شوارزنیگرنے ”ٹرمینیٹر6“کی تصدیق کر دی

منگل 22 مارچ 2016 13:04

آرنلڈ شوارزنیگرنے ”ٹرمینیٹر6“کی تصدیق کر دی

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2016ء) ہالی ووڈ سٹار آرنلڈ شوازنیگر کا کہنا ہے کہ انکے پرستار انھیں جلد ”ٹرمینٹر“فلم فرنچائز کی نئی فلم ”ٹرمینیٹر6“میں اداکاری کے جوہر دکھاتے دیکھیں گے۔واضح رہے ٹرمینیٹر فلم فرنچائز کی گزشتہ برس نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم گینسس فلاپ ہو گئی تھی۔ کہا جارہا تھا کہ شاید فلم فرنچائز کے فلمساز آئندہ نئی فلم نمائش کیلئے پیش نہ کریں۔

(جاری ہے)

ایس شوبز کی رپورٹ کے مطابق آرنلڈ شوارزنیگر کی جانب سے حال ہی میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ جلد ٹرمینیٹر6میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔رپورٹ کے مطابق اگرچہ بڑے بجٹ کی فلم کو عوام کی جانب سے بڑی حد تک تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا ، اور اس نے نارتھ امریکہ میں 100ملین ڈالر سے بھی کم کا بزنس کیا تھا۔ آرنلڈ شوارزنیگر کی ”ٹرمینیٹر6“19مارچ2017ء کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی