اسلام آباد‘ یوم پاکستان کی مناسبت سے فاطمہ جناح پارک میں 3روزہ تصویری نمائش کا افتتاح

تحریک پاکستان میں اہم کرداراداکرنے والی شخصیات کی تصاویرنمائش میں رکھی گئی ہیں

منگل 22 مارچ 2016 12:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2016ء) وفاقی دارالحکومت میں یوم پاکستان کی مناسبت سے تین روزہ تصویری نمائش کا افتتاح کردیاگیا۔ تحریک پاکستان میں اہم کرداراداکرنے والی شخصیات کی تصاویرنمائش میں رکھی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشن کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی مناسبت سے اسلام آباد کے فاطمہ جناح پارک میں تصویری نمائش کاانعقادکیاگیاہے۔

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح۔ فاطمہ جناح اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال سمیت دیگرشخصیات کی تصاویر اور فن پارے نمائش میں رکھے گئے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا پریس اینڈ پبلیکیشن سائرہ رضا کا کہنا تھا کہ تصویری نمائش دیکھنے کیلئے آنے والوں نے فن پاروں کو سراہتے ہوئے ایسی نمائشوں کو نئی نسل کے لئے مشعل راہ قرار دیا۔