رواں ما لی سال کے پہلے 7ماہ میں لیڈر گلوز کی ایکسپورٹ میں 12فیصد کمی

منگل 22 مارچ 2016 12:34

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2016ء) رواں ما لی سال کے پہلے 7ماہ میں لیڈر گلوز کی ایکسپورٹ میں 12فیصد کمی تفصیلات کے مطا بق گزشتہ ما لی سال کے پہلے 7ماہ میں 12کروڑ 95لا کھ ڈالر کے 22لا کھ 15ہزار درجن لیڈرگلوز ایکسپورٹ کیے گئے تھے جو رواں سال اسی عرصہ میں 12فیصد کمی کے ساتھ 11کروڑ 33لاکھ ڈالر رہ گئے اور انکا مجموعی حجم 29لاکھ 94ہزار درجن رہا ایسوسی ایشن کے مطا بق رواں سال پوری دنیا میں سردی کی نسبت گرمی کی لحر زیادہ عر صہ رہی جس کی وجہ سے لیڈر گلوز کی مصنوعات کی ایکسپورٹ میں کمی ہو ئی ۔

متعلقہ عنوان :