عالمی برادری پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے کام کرے‘ نوروز کے تہوار‘ تقریبات اقوام متحدہ کیلئے بہت اہمیت کی حامل ہے‘ ایران‘ افغانستان سمیت 12رکن ملک بہار کے آغاز میں نوروز کا تہوار مناتے ہیں

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا جشن نوروز کی تقریب سے خطاب

منگل 22 مارچ 2016 12:27

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2016ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ عالمی برادری پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے کام کرے‘ نوروز کے تہوار‘ تقریبات اقوام متحدہ کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے‘ ایران‘ افغانستان سمیت 12رکن ملک بہار کے آغاز میں نوروز کا تہوار مناتے ہیں‘ 2010 میں منظور کی جانے والی قرارداد میں اقوام متحدہ نے 21مارچ کو نوروز کا عالمی دن قرار دے دیا۔

منگل کو پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے جشن نوروز کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوروز کے تہوار‘ تقریبات اقوام متحدہ کیلئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ ایران ‘ افغانستان سمیت بارہ رکن ملک بہار کے آغاز میں نوروز کا تہوار مناتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوروز کے تہوار کو عالمی سطح پر متعارف کرانے میں پاکستان کا بھی حصہ ہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ 2010 میں منظور کی جانے والی قرارداد میں اقوام متحدہ نے 21مارچ کو نوروز کا عالمی دن قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوروز انسانی تنوع میں ہم آہنگی کا جشن ہے اور نوروز دنیا میں مختلف عقیدوں‘ ثقافت ‘ زبانوں کی حامل قوتوں کو اکٹھا کرتاہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ عالمی برادری پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے کام کرے کیونکہ ہمارا اور ہماری نسلوں کا دارومدار مستقبل کی ترقی پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے نوروز کا تہوار دنیا میں امن و انصاف کے ساتھ خوشیاں لائے گا۔