پشاور‘ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں پلاسٹک سرجنوں کا کامیاب آپریشن، نوجوان کا کٹا ہاتھ جوڑ دیا
منگل 22 مارچ 2016 12:26
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2016ء) پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں پلاسٹک سرجنوں کا کامیاب آپریشن، نوجوان کا کٹا ہاتھ جوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے بوڑھی والدہ کے واحد سہارے ودان خان کا ہاتھ کارخانے میں کام کے دوران کٹ کر دو ٹکڑے ہو گیا مگر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کے پلاسٹک سرجن نے سرکاری اسپتال میں آپریشن کر کے اس کے کٹے ہاتھ کو دوبارہ سے جوڑ دیا۔
اورکزئی ایجنسی کے نوجوان خان ودان کو فوم کے کارخانے میں ملازمت مہنگی پڑ گئی۔ کام کے دوران اس کا ہاتھ مشین میں آگیا اور ایک ٹکڑا مکمل طور پر الگ ہو گیا۔ بروقت حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پہنچا تو پلاسٹک سرجنوں نے فوری طور پر آپریشن کر کے کاٹا ہوا ہاتھ دوبارہ جوڑ دیا۔(جاری ہے)
ڈاکٹر نہ صرف تمام اعصابی ریشوں کو جوڑنے میں کامیاب ہو گئے بلکہ ہڈیوں کو بھی کامیابی کے ساتھ جوڑ دیا۔
دس گھنٹے کی کامیاب سرجری کے بعد ہاتھ نے کام شروع کر دیا ہے مگر ڈاکٹروں کے بقول سہولیات کا فقدان محسوس کر رہے ہیں۔ پہلی کامیاب پلاسٹک سرجری کے بعد اب خان ودان جیسے بے شمار افراد کو معذوری سے بچانے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔سہولیات کی کمی کے باوجود جدید سرجری ڈاکٹروں کا بڑا کارنامہ ہے حکومت کو حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ اس شعبے کو سہولیات کی فراہمی پر بھی توجہ دینی ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.