حکومت کی مثبت پالیسیوں سے عوام کی زندگیوں میں خوشحال آئی ‘اداکارہ انیقہ علی

منگل 22 مارچ 2016 12:17

حکومت کی مثبت پالیسیوں سے عوام کی زندگیوں میں خوشحال آئی ‘اداکارہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2016ء) نامور گلوکارہ واداکارہ انیقہ علی نے کہا ہے کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں سے عوام کی زندگیوں میں خوشحال آئی ہے ،موجودہ حکومت تعلیم اور صحت کے شعبوں کی بہتری پرخصوصی توجہ دے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگوکرتے ہوئے گلوکارہ نے کہاکہ فنکاروں کے بنیادی مسائل کے فوری حل کیلئے کلچر ونگ کے تمام ممبران پرعزم ہیں اور اس حوالے سے اعلیٰ قیادت تک فنکاروں کے جائز حقوق کیلئے ضرورآواز اٹھائی جائے گی ۔حکومت نے بیمار اور مستحق فنکاروں کی فلاح بہبود اورعلاج کیلئے بے پناہ اقدامات کئے ہیں اور آئندہ بھی حکومت فنکاروں کی فلاح بہبود کیلئے بھرپور عملی اقدامات کرے گی ۔