اسلام آباد سے دوحہ جانے والی پرواز میں مسافروں کی لڑائی، جہاز کی کھڑکی کا شیشہ ٹوٹ گیا ، لاہور میں‌ہنگامی لینڈنگ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 22 مارچ 2016 11:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 مارچ 2016ء) : اسلام آباد سے دوحہ جانے والی قطر ائیر لائنز کی پرواز میں مسافروں کی عملے سے لڑائی ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دو مسافروں نے جہاز کے عملے سے لڑائی کی جس پر جہاز کی کھڑکی کا شیشہ ٹوٹ گیا۔ پائلٹ نے صورتحال کے پیش نظر جہاز کو ہنگامی طور پر لاہور ائیر پورٹ پر لینڈ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق عملے سے لڑائی کرنے والے باپ بیٹا کو ائیر پورٹ انتظامیہ نے تحویل میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :