قندیل بلوچ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی محبت میں گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 22 مارچ 2016 11:45

قندیل بلوچ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی محبت میں گرفتار

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 مارچ 2016ء) : پاکستان کی متنازعہ اداکارہ و ماڈل قندیل بلوچ اپنے بیانات اور ویڈیوز کی وجہ سے اکثر ہی سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوتی ہیں۔ حال ہی میں پاک بھارت ٹاکرے پر اپنی اپ لوڈ کی گئی ویڈیوز کے ذریعے سرحد پار بھی مشہور ہوگئی ہیں۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں قندیل بلوچ نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں قندیل بلوچ نے کہا کہ ویرات بے بی انوشکا شرما ہی کیوں؟؟ جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ قندیل بلوچ اب ویرات کوہلی کی محبت میں گرفتار ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل قندیل بلوچ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کو بھی شادی کی پیشکش کر چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :